22 جون، 2025، 10:12 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

طوفانی خیبر؛ "خرمشہر 4" پہلی فائر میں ہی صہیونیوں کی ہوش اڑا دی

طوفانی خیبر؛ "خرمشہر 4" پہلی فائر میں ہی صہیونیوں کی ہوش اڑا دی

آج (22 جون2025ء)صبح سویرے خرمشہر 4 میزائل نے خوفناک گرج کے ساتھ پہلی بار صیہونی حکومت کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ 2000 کلومیٹر کی رینج، نشانے کی سوفیصد درستگی اور متعدد وار ہیڈز کے ساتھ، یہ ایرانی ساخت میزائیل دشمن کے مقابلے میں انتہائی اہم دفاعی ڈھال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، دفاعی ڈیسک:  آپریشن  وعدہ صادق 3 کی بیسویں لہر آج اتوار کی صبح انجام دی گئی جس میں تباہ کن وارہیڈ پاور کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے مائع اور ٹھوس ایندھن کے میزائلوں کے امتزاج کا استعمال کیا گیا اور درج ذیل اہداف  پر داغے گئے:

1: بن گورین ہوائی اڈہ، 2:  حیاتیاتی ریسرچ سینٹر، 3:صہیونیوں کے حامی اڈے، 4: کنٹرول اور کمانڈ سینٹرز کی مختلف تہیں۔

باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ اس آپریشن میں پہلی بار خیبر میزائل مقبوضہ علاقوں کی طرف داغا گیا۔

یہاں ہم  خرمشہر 4 لانگ رینج پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائل پر ایک سرسری  نظر ڈالتے ہیں:

خرمشہر 4 لانگ رینج، پوائنٹ ٹو پوائنٹ اسٹریٹجک میزائل

خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل، جسے اس کے آپریشنل نام "خیبر" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایران کی دفاعی نظام کی سب سے جدید کامیابیوں میں سے ایک ہے، جس کی نقاب کشائی وزارت دفاع اور مسلح افواج نے 25مئی 2023ء کو خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر کی تھی۔

خرمشہر میزائل دنیا کی چوتھی نسل کے طور پر اس میزائل نے اپنی شاندار تکنیکی خصوصیات اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے ساتھ علاقائی میزائل طاقتوں میں سے ایک کے طور پر ایران کا مقام بلند  کیا ہے۔ اس رپورٹ میں اس میزائل کی تکنیکی خصوصیات، صلاحیتوں اور تزویراتی اہمیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

خرمشہر 4 میزائل کی تکنیکی خصوصیات

خرمشہر 4 میزائل ایک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جس میں حکمت عملی اور تزویراتی خصوصیات ہیں، جسے وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن کے ماہرین نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس میزائل کی تکنیکی خصوصیات درج ذیل ہیں۔

1:رینج۔ 2000 کلومیٹر، جو خطے میں گہرے اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دیتا ہے، بشمول اسرائیل، سعودی عرب اور خطے میں فوجی اڈے 

2:وار ہیڈ کا وزن۔ 1500 سے 2000 کلوگرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے ایران کے طاقتور ترین بیلسٹک میزائلوں میں ممتاز بناتا ہے۔

3:  لمبائی اور قطر۔ یہ میزائل تقریباً 13 میٹر لمبا اور اس کا قطر  1.5 میٹر ہے۔

طوفانی خیبر؛ "خرمشہر 4" پہلی فائر میں ہی صہیونیوں کی ہوش اڑا دی

4:فیولینگ سسٹم۔ ہائپرگیلک مائع ایندھن (خود کو آگ لگانے) اور جدید اروند انجن سے لیس، جس نے لانچ کے لیے تیاری کا وقت 12 منٹ سے کم کر دیا ہے۔

5: رفتار۔ درمیانی مرحلے میں اس میزائل کی رفتار  تقریباً 18000 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے دفاعی نظام کے لیے اسے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

6: درست نشانہ ۔  اس میزائل کی غلطی کی شرح 10 سے 30 میٹر کے درمیان بتائی گئی ہے، جو اسے پن پوائنٹ میزائل کے زمرے میں شامل کرتا ہے۔

اعلی درجے کی صلاحیتیں

جدید ٹیکنالوجی سے  تیار کردہ خرمشہر 4 میزائل میں منفرد خصوصیات  پائی جاتی ہیں جو اسے پچھلی نسلوں سے ممتاز کرتی ہیں:

1. ریڈار کی رینج سے دوری اور الیکٹرانک جنگ کے خلاف مزاحمت
2. ایک سے زیادہ وار ہیڈ (MIRV اور MRV) کی صلاحیت
3. اعلی تدبیر
4. اعلی درجے کی رہنمائی
5. متعدد  وار ہیڈ

خلاصہ
اپنی جدید تکنیکی خصوصیات کے ساتھ، بشمول 2000 کلومیٹر کی رینج،  نشانہ کی اعلی درستگی اور ریڈار کی  رینج سے دوری اور اینٹی جیمنگ صلاحیتوں کے ساتھ، خرمشہر-4 میزائل ایران کے سب سے طاقتور دفاعی آلات میں سے ایک ہے۔ اس نے نہ صرف ایران کی مزاحمت کو تقویت بخشی ہے بلکہ علاقائی اور بین علاقائی دشمنوں کو بھی واضح پیغام دیا ہے۔ یران اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم اور طاقت ورہے۔ اس طرح کی ٹیکنالوجیز کی مسلسل ترقی سے امید کی جاتی ہے کہ خطے اور دنیا میں میزائل طاقت کے طور پر ایران کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی۔

News ID 1933789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha